پھول نگر ( یاسین یاس سے ) دھند کے باعث ٹرک،موٹر سائیکل اور مسافر وین کی ٹکر سے ایک نوجوان ہلاک تین افراد شدید زخمی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات جمبر موڑ کے قریب شدید دھند کے باعث ایک ٹرک موٹر ساکل اور مسافر وین سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں ایک بیس سالہ طیب موقع پر ہلاک ہو گیا جبکہ پچاس سالہ عباس،تریسٹھ سالہ عبدالقیوم،اور سینتیس سالہ عبدالجبار شدید زخمی ہو گئے۔زخمیوں کو نزدیکی ٹراما سنٹر پہنچا دیا گیا۔

0 تبصرے