پھول نگر ( یاسین یاس ) چوری اور فراڈ کی دو وارداتوں میں ایک وکیل اور دوسرا شہری لاکھوں روپے سے محروم۔تفصیلات کے مطابق راو تنویر اپنی موٹر سائکل پر شادی ہال میں گیا اور موٹر سائکل باہر کھڑی کرکے ولیمہ کھانے شادی ہال کے اندر چلا گیا۔جب واپس آیا تو اسکی نئی موٹر سائکل نامعلوم چور چوری کرکے لے جا چکے تھے۔دوسرے واقع میں محلہ رسولپورہ بھائی پھیرو کے رہائشی محمد آصف ایڈووکیٹ سے اسکے دوست عرفان ارشد نے سولہ لاکھ روپے ادھار لیے اور رقم واپس مانگنے پر اسے پچاس ہزار کا ایک نجی بینک کا چیک دیا۔جب وکیل بینک میں گیا تو اس کا اکاونٹ خالی نکلا۔جب وکیل نے اپنی رقم واپس مانگی تو ملزم عرفان ارشد نے وکیل کو دھمکیاں دے کر گھر سے نکال دیا اور رقم واپس کرنے سے انکار کر دیا۔تھانہ سٹی بھائی پھیرو نے دونوں مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی.
0 تبصرے