Ticker

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

خیانت

خیانت

لوگ خیانت کا مطلب صرف یہ لیتے ہیں کہ اگر ایک چیز امانت کے طور پر کسی دوسرے کو دی ہو اور دوسرا اس چیز کو ہتھیا لے اور مانگنے پر نہ دے یا اس کو غلط طریقے پر استعمال کرلے تو یہ خیانت ہے۔ خیانت کے صرف یہی معنی نہیں ہیں اور بھی کئی باتیں خیانت میں آجاتی ہیں۔ مثال کے طور پر کسی کی کوئی چھپی ہوئی بات کسی دوسرے کو معلوم ہو یا کسی نے دوسرے پر بھروسہ کرکے کوئی اپنا بھید اس کو بتایا ہو تو اس کا کسی اور پر ظاہر کرنا بھی خیانت ہے۔ اسی طرح جو کام کسی کو سونپا گیا ہو اس کو وہ ایمان داری کے ساتھ پورا نہ کرے تو یہ بھی بہت بڑی خیانت ہے۔چوری بھی ایک خیانت ہے خیانت میں جھوٹ، بے ایمانی، دھوکا، فریب اور دغا بازی جیسی ساری ب±رائیاں شامل ہیں ہم رشتوں کو نبھانے میں بھی خیانت کرتے ہیں کیونکہ ہم دل سے ایک دوسرے کے ساتھ نہیں چلتے میری نظر میں دل سے نہ چلنا بھی خیانت ہی ہے جو شخص اللہ اورآخرت پر یقین رکھتا ہے وہ کسی کی امانت میں خیانت نہیں کر سکتا۔ اسے اس بات کا احساس ہو تا ہے کہ اگر میں نے کسی کا حق دبالیا یا اس کی ادائیگی میں کمی اورکو تاہی کی تو میرا رب مجھے دیکھ رہا ہے، وہ یقینا اس کا حساب لے گا 

اس لیے کہ اس دنیا میں خیانت کر نے والا قیامت کے دن چین وسکون سے نہیں رہ سکتا، وہاں ایک ایک کا حق ادا کر نا ہوگا اوربڑی دشواریوں کا سامنا ہوگا میں آپ کو روز مرہ میں ہم جو خیانت کرتے ہیں وہ بتاتا ہوں جس پر ہم بلکل بھی سوچ بچار نہیں کرتے کہ ہم غلط کرتے ہیں ہم کسی کا حق کھا جاتے ہیں تو یہ بھی خیانت ہی ہے اسی طرح ہم کسی کے ساتھ ناانصافی کرتے ہیں یہ بھی خیانت ہی ہے کسی کو غلط مشورہ دیتے ہیں تو یہ بھی خیانت ہے اگر مالی‘ قانونی‘ اخلاقی اورتمام طرح کی دیانت کو ملحوظ رکھا جائے تو معاشرہ میں امن چین اورسکون ہوگا‘ بہتر سماج کی تشکیل عمل میں آئے گی اورلوگ خیانت کے گناہ اورآخرت کی گرفت سے بچ سکیں گے

تحریر:شاہدرشید
خیانت:تحریر:شاہدرشید

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے