پھول نگر ( یاسین یاس ) روڈ ڈکیتی کی دن دیہاڑے دو وارداتوں میں نامعلوم ڈاکو پولیس ملازم اور ایک شہری کے لاکھوں روپے کی دو موٹر سائکلیں،نقدی اور قیمتی کاغزات چھین کر فرار۔تفصیلات کے مطابق ڈکیتی کی پہلی واردات میں محکمہ پولیس لاہور کا حاضرسروس کانسٹیبل محمد آصف گزشتہ روز لاہور سے اپنے گھر واقع ساہیوال اپنی نئی ہونڈا 125موٹر سائکل پر جا رہا تھا کہ جب وہ عصر کے بعد بھائی پھیرو بائی پاس پر پہنچا تو اچانک دو نامعلوم مسلح موٹر سائکل سوار ڈاکو اس کے سامنے آگئے اور گن پوائینٹ پر موٹر سائکل کھڑی کرکے اس سے لاکھوں روپے کی نئی بغیر نمبری موٹر سائکل،موٹڑ سائکل کی رسیدیں،سرکاری کاغزات،اے ٹی ایم کارڈ،قیمتی سامان اور 265000/ روپے نقدی چھین کر کانسٹیبل کو تشدد کا نشانہ بناکر دھکا دیکر نزدیکی کھیتوں میں پھینک دیا اور فرار ہو گئے۔روڈ ڈکیتی کی دوسری واردات میں لاہور کا رہائشی محمد عادل اپنے رشتہ داروں کو مل کر گاوں جاگووالہ سے واپس لاہور اپنی موٹر سائکل پرجا رہا تھا کہ جب وہ ملتان روڈ پربھائی پھیرو کے نواحی اڈہ جمبر کلاں کے قریب پہنچا تو دو ہونڈا سوار موٹر سائکل سوار ڈاکووں نے اسے دھمکی دیکر روک لیا اوراسکی موٹر سائکل نمبر ANK.7352 گن پوائینٹ پر اس سے چھین لی اور دھمکیاں دیتے فرار ہو گئے۔روڈ ڈکیتی کی بڑھتی وارداتوں کی وجہ سے عوام عدم تحفظ کا شکار ہو چکے ہیں اور سفر کرنے سے گریز کرتے ہیں جس کی وجہ سر شام سڑکوں پر ہو کا عالم ہوتا ہے۔عوامی سماجی حلقوں نے اعلی پولیس حکام سے تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔

0 تبصرے