Ticker

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

اچھی باتوں کو تلاش کریں

 اچھی باتوں کو تلاش کریں

اچھی باتوں کو تلاش کریں
تحریر: شاہد رشید 

کبھی کبھی مجھے بہت ہی اچھا لگتا ہے سب کچھ جان کر بھی انجان بن جانا کہ جیسے مجھے کچھ پتہ ہی نہیں اور چپ رہ کر سامنے والے کی چالاکیاں دیکھنا سامنے والے کی حد کو دیکھنا کہ وہ مجھے بے وقوف بنانے کے لیے کس حد تک جاسکتا ہے میں کسی کے دل میں جھانک تو نہیں سکتا یہ بھی جاننا میرے لیے بہت مشکل ہے کہ کون میرے ساتھ مخلص ہے اور کون نہیں اور جو ہے وہ کتنا مخلص ہے لیکن وقت اور روئیے مجھے جلد ہی یہ احساس دلا دیتے ہیں۔ جب انسان کی آنکھوں سے ندامت کے آنسو بہتے ہیں تو اس پر رب کی رحمت ضرور برستی ہے۔عادتیں ہمیشہ نسلوں کا پتا دیتی ہیں ماتھے پہ تو کسی کے کچھ نہیں لکھا ہوتا کہ کوئی اندر سے کیسا ہے ایک بات کہوں گا برے لوگوں کو چھوڑ کر اچھے لوگوں کی تلاش سے بہتر ہے کہ ہم لوگوں کی بری باتوں کو بھول جائیں اور ان کی اچھی باتوں کو تلاش کریں اللہ مطلبی لوگوں کی حقیقت آپ کو دکھاتا ضرور ہے۔ اور جس نے تمہار سب سے زیادہ دل دکھایا تم اسے معاف کردو یہی بہترین عمل ہے کسی کے ساتھ عمل اس کے سلوک کے مطابق نہیں بلکہ اپنی تربیت کے مطابق کرو بزرگوں سے سنا ہے کہ اگر سنو کہ پہاڑ اپنی جگہ سے ہل گیا ہے تو یقین کرلینا مگر کسی کی فطرت بدل گئی ہے اس کایقین کبھی مت کرنا۔جبکہ عادت کسی کے اندر ہوتی ہے اور کسی کے اندر نہیں ہوتی یہ جو کے انسان خود بناتا ہے جیسے چائے پینے کی عادت گانا سننے یا گانے کی عادت فلم دیکھنے کی عادت وغیرہ جو کہ قابل ترک عمل ہے


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے