ماں وہ ہستی ہے جو اپنے بچوں کی فکر میں ہی لگی ہوتی ہے اسے اپنے بچوں کی ہر طرح کی فکر ہوتی ہے یہ رشتہ انمول رشتہ ہے ماں اپنے بچوں کودکھ تکلیف پریشانی میں نہیں دیکھ سکتی وہ اپنے بچوں کو کبھی الگ الگ نہیں دیکھنا چاہتی اسکی یہی خواہش ہوتی ہے اسکے بچے مل جل کے رہیں اکھٹے رہیں کوئی بھی رشتہ اس رشتے کا مقابلہ نہیں کرسکتا ۔
ماں ایک احساس اور سچے پیار کا نام ہے وہ پیار جو بے لوث ہوتا ہے دنیا میں اس رشتے کا کوئی نعم البدل نہیں اور نہ ہی تلاش کیا جا سکتا ہے جب اولاد ماں کی خواہش پوری کرتی ہے تو اس کی خوشی کی انتہا نہیں رہتی اور ماں کی یہی خواہش ہوتی ہے کہ اسکے بچے دن دگنی رات چگنی ترقی کریں اسکو اپنے بچوں سے کسی قسم کا کوئی لالچ نہیں ہوتا ماں بچّوں کے عیبوں پر پردہ ڈالتی ہے وہ یہ کھبی بھی نہیں سننا چاہتی کہ اس کے بچّوں میں کوئی خامی یا خرابی ہے۔
ماں کے بغیر ہر انسان ادھورا ہے چاہے وہ بڑا ہو اور بچہ ہی کیوں نہ ہو ماں کے دل سے جو بھی دعا نکلتی ہے وہ عرش تک پہنچتی ہے یہ بھی کہتے ہیں ماں کی دعا جنت کی ہوا اور ماں کی دعا کو اللہ تعالیٰ کبھی رد نہیں کرتا ماں وہ ہستی ہے جسے دنیا کے ہر مذہب میں عزت اور احترام حاصل ہے ماں کا احسان انسان کو ہمیشہ یاد رکھنا چاہیے بہت سارے ایسے لوگ اور شخصیات جو اعلیٰ عہدوں پر فائز ہیں وہ سب ماں کی دعا کی بدولت ہیں ماو¿ں کی عزت اور احترام کو صرف ماو¿ں کے عالمی دن تک محدود نہیں رہنا چاہیے بلکہ ساری زندگی ماو¿ں کو وہ مقام و مرتبہ دیا جانا چاہیے جن کی وہ حقدار ہیں۔
جن کی مائیں زندہ ہیں اللہ ان کو زندگی دے صحت دے اور میری طرح جن کی مائیں دنیا سے چلی گئی ہیں اللہ ان کو جنت میں اعلی مقام عطا کرے آمین۔


0 تبصرے