Ticker

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

اعظم سواتی کا سپاہی سے سنیٹر تک کا سفر

اعظم سواتی کا سپاہی سے سنیٹر تک کا سفر

میں کبھی بھی اپنا موقف بیان کرنے میں کسی قسم کی ہچکچاہٹ، ملامت یا خوف کا شکار نہیں ہوا۔ ہماری سیاست بدکردار بدعنوان لوگوں سے اٹی پڑی ہے جو کنگال سے مالا مال تک کا سفر دنوں میں طے کرتے ہیں، سیاسی اثر و رسوخ کے استعمال کے ذریعے فراڈ زمینوں پر قبضے اور غریبوں کے حقوق غصب کر کے دولت و ثروت پاتے ہیں اور پھر اس زمین پر فرعون کو بھی مات دیتے نظر آتے ہیں۔ ایسا ہی ایک کردار ہماری سیاست میں اعظم خان سواتی کے نام سے جانا جاتا ہے یہ اپنی ابتدا سے لے کر اب تک سراسر مجسمہ فراڈ ہیں۔ اعظم خان سواتی کا تعلق سواتیوں میں جلنگیال قبیلے میں باتوحیل سے تعلق ہے، چھجڑ  گاؤں تحصیل اوگی ضلع مانسہرہ میں 22 جون 1956 کو پیدا ہوئے۔ یہ فوج میں بطور سپاہی بھرتی ہوئے اور کچھ عرصے بعد فوج سے فرار ہو گئے اور خام تیل کا دھندہ کرتے رہے، ہندوؤں کے ساتھ تجارت میں پیش پیش رہے، ملکی مفادات کا سودا کرنے کے الزامات بھی ان پر پر لگتے رہے،21 سال پہلے امریکا سے وطن واپس آئے۔ آتے ہی سخاوت کا بھرپور مظاہرہ کرنے لگے دادڑ کے سیلاب زدگان کو ایک ملین کا جعلی نوٹ تھما دیا تھا۔ ہونا تو یہ چاہیے تھا انہیں اس سنگین مذاق پر جیل یاترا کرائی جاتی مگر اس کی بجائے یہ صاحب محض ایک مہینے کے بعد مانسہرہ کے ناظم بن گئے پھر ترقی کرتے کرتے سنیٹر بنے۔ پی ٹی آئی کی بد نام زمانہ حکومت میں وفاقی وزیر بھی رہے مگرمچھ کے آنسو بہانے والی مثال ان پر حرف با حرف صادق آتی ہے گزشتہ دنوں ایک ویڈیو اپنی اور اپنی اہلیہ سے منسوب کر کے پریس کانفرنس میں اس کا بھرپور مظاہرہ کر چکے ہیں بعد ازاں تحقیقات میں یہ ویڈیو جعلی ثابت ہوئی۔ یہ اپنے مفادات کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں انہیں ملکی سیاست پر بدنما داغ کہا جائے تو غلط نہ ہوگا ایسے بدترین کردار کی حقیقت عوام پر کھل چکی ہے اور وہ اسے شرمناک کہتے اور سمجھتے ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ اعظم خان سواتی کو بچپن سے ہی نیا پاکستان بنانے کا شوق تھا پاکستان کا نام تو وہ بدل نہیں سکتے تھے اس لیے اپنے خواب کی تکمیل کے لیے انہوں نے اپنے پرانے نام بشیر احمد کو بدل کر نیا نام اعظم خان سواتی رکھ لیا۔ اعظم خان سواتی کسی تعارف کے محتاج نہیں یہ اعلی تعلیم یافتہ ہیں، جنہوں نے ہمیشہ تعصب کو فروغ دیا ہے۔ اعظم خان سواتی وہ اعلی تعلیم یافتہ شخص ہے جس کے کھیت میں اگر کسی غریب کی بیل، بکری یا گائے غلطی سے چلی جائے تو وہ ظلم کی انتہا کرنے اور کڑی سے کڑی سزا دینے کے بعد پولیس کے حوالے کرتے ہیں حتی کہ اپنی قلبی تسکین کی خاطر پولیس کے آئی جی تک کو بھی تبدیل کروا لیتے ہیں۔ یہ ایسے تعلیم یافتہ ہیں کہ یہ امریکہ کا اشہتاری ہے بیچارہ چوری کر کے بھاگا ہوا ہے امریکہ سے، امریکہ نے اس کے آنے پر پابندی لگائی ہوئی ہے۔ اعظم سواتی کی ناظم سے اسمبلی اور پارلیمنٹ تک کی رسائی میں ووٹ سے زیادہ نوٹ کا کردار ہے۔ سواتی برادری کی خاندانی اقدار اور اس کو بدنام کرنے کا سہرا اسی مرد مجاہد کو جاتا ہے۔

محمد شہزاد بھٹی 

shehzadbhatti323@gmail.com

اعظم سواتی کا سپاہی سے سنیٹر تک کا سفر


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے