پھول نگر ( یاسین یاس سے) علاقے کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت اور دومرتبہ وائس چئرمین رھنے والے مزمل مرالی کی والدہ قضائے الہی سے وفات پا گئیں نماز جنازہ میں ممبران صوبائی و قومی اسمبلی،سیاسی سماجی مذہبی رہنماوں سول سوسائٹی کاروباری شخصیات اور صحافیوں کی بھرپور شرکت۔تفصیلات کے مطابق علاقے کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت مزمل مرالی کی والدہ قضائے الہی سے وفات پا گئیں۔مرحومہ کی نمازہ جنازہ میں کسان بورڈ پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات حاجی محمد رمضان،سابق سپیکر ہنجاب اسمبلی کے بیٹے رانا جاوید اقبال ایڈووکیٹ، ایم پی اے کے آزاد امیدوار چوہدری جاوید شمشاد،سابقہ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے بھائی شیخ علیم احمدکے علاوہ سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔مزمل مرالی سے اظہار تعزیت کرنے والوں میں پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما راجہ نبیل کیانی،صدر چھانگامانگا پریس کلب ملک شریف ارشد،وائس چیرمین ملک پرویز صادق،ڈاکٹر جمیل،راو سرور،صحافی جاوید بیٹو،عمر رضوی،فیصل چوھدری احمد شریف،تحریک لبیک کے ضلعی صدر منیر احمد ساقی،جماعت اسلامی ضلع قصور کے امیر سردار نور احمد ڈوگر شامل ہیں سیاسی سماجی مذہبی رہنماوں اورصحافیوں نے مرحومہ کے لئے دعائے مغفرت کی اور کہا اللہ ورثاءکو صبر جمیل عطا کرے۔

0 تبصرے