Ticker

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

”پنجابی ادبی ویہڑا“کوٹ رادھا کشن کی تقریب حلف برداری


”پنجابی ادبی ویہڑا“کوٹ رادھا کشن کی تقریب حلف برداری

پھول نگر (یاسین یاس سے) معروف پنجابی شاعر ملک ارشاد کی رہائش گاہ پر ادبی ،ثقافتی و سماجی تنظیم ,, پنجابی ادبی ویہڑا،، کوٹ رادھا کشن کی تقریب حلف برداری ہوئی جس میں عہدیداروں صدر ملک ارشاد، جنرل سیکرٹری سلیم سندھو، چئیرمین صابر علی میراں، سینئر نائب صدر اعجاز الحسن آرائیں، نائب صدر محمد سجاد جٹ،فنانس سیکرٹری اظہرصدیق انصاری،جوائنٹ سیکرٹری وقاص ساحل، اور آفس سیکرٹری میاں یاسر شوکت بھٹی سے سابق ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر ملک محمد یوسف انورنے اپنے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا۔اس موقع پر اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ تنظیم اپنے وسائل اور بہترین مساعی کے ساتھ ہمیشہ بہترین ادب کے فروغ ،ماں بولی پنجابی زبان کے پرچار اور مخلوق خدا کی خدمت میں سرگرم عمل رہے گی، اس موقع پر ملک معظم ،ناصر علی، مبشر رشید ،شیخ غلام مصطفی اور حسنین ملک نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے