Ticker

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

چولستان میں اتائیت عروج پر میٹرک فیل اتائی میڈیکل سٹور کھول کر سرعام پریکٹس کرنے لگے


چولستان میں اتائیت عروج پر میٹرک فیل اتائی میڈیکل سٹور کھول کر سرعام پریکٹس کرنے لگے

خان پور ( خبر نگار ) چولستان کے علاقہ پل 121 ون ایل میں اتائیت عروج پر میٹرک فیل اتائی میڈیکل سٹور کھول کر سرعام پریکٹس کرنے لگے ڈرگ انسپکٹر مبینہ منتھلی لے کر آفس تک محدود ، اتائیوں کو کھلی چھوٹ دے دی گئی ہے ان خیالات کا اظہار پل 121 ون ایل کے مقامی رہائشیوں مہر منظور ، عبدالقادر خان ، محمد اجمل ، صغیر خان و دیگر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ یہاں پر غیر تربیت یافتہ اتائی خود کو ڈاکٹر ظاہر کر کے میڈیکل کھول کر پریکٹس کر رہے ہیں معمولی نزلہ بخار میں بھی بچوں بڑوں کو انجکشن ، ڈرپ لگا دیتے ہیں انہوں نے کہاکہ ڈرگ انسپکٹر سرکاری گاڑی پر کچھ دنوں قبل وزٹ کرنے آیا مگر وزٹ کے دوران تمام اتائیوں سے اپنی منتھلی وصول کر کے چلا گیا انہوں نے بتایا کہ پل 121 ون ایل پر عارف میڈیکل سٹور ، شاہد میڈیکل سٹور ، ریاض میڈیکل سٹور ، البخش میڈیکل سٹور ، فرحان میڈیکل سٹور ، حسین میڈیکل سٹور سرعام پریکٹس کرنے والوں میں شامل ہیں مقامی افراد نے وزیر صحت سے نوٹس لے کر کارروائی کرنے کی اپیل کی ہے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے