خان پور ( خبر نگار ) خان پور کی ضلعی حیثیت بحالی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے ہر آنے والے حکومت اور ان کے نمائندوں نے خان پور کی عوام کو ضلعی حیثیت بحالی کا لولی پاپ دیا اور بعد میں حق تلفی کی مگر اب بہت ہو چکا اب فیصلہ کرنا ہے 11 لاکھ سے تجاوز کرتی آبادی کے ساتھ ہمیشہ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا گیا ، ان خیالات کا اظہار چیئر مین تحریک ضلع بحالی خان پور فیاض بلوچ نے سرپرست اعلیٰ تحریک ضلع بحالی میاں شہزاد انور کے ساتھ سال 2023 کی تنظیم سازی کے حوالے سے منعقدہ مشاورتی میٹنگ کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ پنجاب میں دیگر 5 تحصیلوں کو ضلع بنایا گیا مگر افسوس خان پور جو کہ 1932 میں ضلعی حیثیت رکھتا تھا اس کی ضلعی حیثیت بحال نہیں ہو سکی اور ایسی تحصیلیں بھی ضلع بن چکی ہیں جہاں پر ضلعی ڈھانچہ کے لیے وسائل ہی موجود نہیں ہیں انہوں نے کہا کہ عوامی نمائندے تیار ہو جائیں استحصال کا بدلہ عوام ضرور لے گی موروثی سیاست کا خاتمہ کریں گے اور آنے والے انتخابات میں نئے چہروں اور نوجوان قیادت کو بھر پور سپورٹ کریں گے اور جو لوگ ضلع بحالی میں رکاوٹ بنے ہیں ان کا مکمل طور پر بائیکاٹ کریں گے اس موقع پر سابق جنرل سیکرٹری عبدالمجید خان کورائی ، میاں شاہزیب ، زاہد ، چوہدری سفیان ، راشد اویسی ، چوہدری زاہد بھی موجود تھے۔

0 تبصرے