منڈی بہا الدین(نامہ نگار) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ اعظم سواتی، ارشد شریف اور وزیرآباد قاتلانہ حملے کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ میں پیٹیشن دائر کی ہے۔
![]() |
| اعظم سواتی، ارشد شریف اور وزیرآباد قاتلانہ حملے کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ میں پیٹیشن دائر کی ہے۔عمران خان |
منڈی بہاءالدین میں لانگ مارچ کے شرکا سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کے دوران انہوں نے امید ظاہر کی کہ ہماری پٹیشن کو سنا جائے گا، ہمارے اراکین اسمبلی اور سینیٹرز نے عدالت عظمیٰ میں داخواست دائر کی جس میں استدعا کی گئی کہ اعظم سواتی پر جو تشدد ہوا اور انہیں جو ٹیپ ارسال کی گئی اس معاملے پر سماعت ہو۔عمران خان نے کہا کہ مجھ پر قاتلانہ حملہ ہوا اور میں بطور پر سابق وزیراعظم ایف آئی آر کا اندارج نہیں کروسکتا، آئین مجھے حق دیتا ہے کہ میں ان کی نشاندہی کروں، پنجاب میں ہماری حکومت ہے، پنجاب پولیس نے ہماری بات نہیں سنی، طاقت ور حلقوں کی بات سنی، اور ہماری ایف آئی درج نہیں کروائی۔ علاوہ ازیں چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ سوشل میڈیا سے ساری معلومات مل جاتی ہیں، برطانیہ میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا میں مصروف ہوں توانہوں نے جرمانہ کیا جبکہ سابق برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کواس لیے نکالا کہ جوقانون اس نے بنایا اس پر عمل نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ قانون کی بالادستی تحریک انصاف کا منشور ہے، لوگ کہتے ہیں خوشحالی کیسے آئے گئی؟ جب تک قانون کی حکمرانی نہیں ہوگی خوشحالی نہیں آسکتی، میرے نبی ﷺ نے مدینہ کی ریاست کو پہلے انصاف دیا پھرخوشحالی آئی ساری دنیامیں وہ خوشحال ملک ہیں جہاں انصاف ہے۔

0 تبصرے