پاکستان کے شہر ملتان میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 26 رنز سے شکست دے کر ٹیسٹ سیریز اپنی نام کر لی ہے۔ملتان ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستانی ٹیم 355 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 328 رنز بنا کر آو¿ٹ ہو گئی۔میچ کے چوتھے روز پاکستانی بیٹنگ لائن اپ ہدف کے تعاقب میں مشکلات کا شکار رہی۔پاکستان نے چوتھے روز اپنی اننگز کا آغاز چار وکٹوں کے نقصان پر 198 رنز سے کیا تھا۔آج پہلے آو¿ٹ ہونے والے کھلاڑی فہیم اشرف تھے جو صرف 10 رنز بنا کر جو روٹ کا شکار بنے۔دوسرے اینڈ پر سعود شکیل بیٹنگ کر رہے تھے جنھوں نے رنز بنانے کا سلسلہ جاری رکھا اور آل راو¿نڈر محمد نواز کے ہمراہ ایک اچھی پارٹنر شپ بنا کر قومی ٹیم کی جیت کی امید جگائی لیکن پھر محمد نواز 45 رنز بنا کر آو¿ٹ ہو گئے۔جس کے بعد سعود شکیل بھی زیادہ دیر وکٹ پر ٹھہر نہ سکے اور 94 رنز کی فائٹنگ اننگز کھیل کر پویلین لوٹ گئے۔ان کے بعد آنے والے آغا سلمان اور ابرار احمد بھی ہدف کے تعاقب میں کامیاب نہ ہو سکے، اگرچہ ابرار نے تیز کھیلتے ہوئے انگلش بولرز کے سامنے کچھ مزاحمت کی کوشش کی مگر وہ جلد ہی اینڈرسن کا شکار ہو کر پویلین لوٹ گئے۔چوتھے روز پاکستان کو سب سے بڑا نقصان سعود شکیل کے متنازعہ آو¿ٹ کی صورت میں اٹھانا پڑا جو کہ میچ کا ٹرننگ پوائنٹ قرار دیا جا سکتا ہے۔

0 تبصرے