کراچی:آئی ایم ایف کے مبینہ بالواسطہ دباؤ اور قرض پروگرام کے لیے نویں ریویو کی نئی تاریخ نہ دیے جانے سے ذرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں جمعرات کو بھی ڈالر کی پرواز جاری رہی جس سے ڈالر کے اوپن ریٹ 229روپے سے بھی تجاوز کرگئے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ دسمبر میں میچور ہونے والے پاکستان کےعالمی سکوک کی ایلڈ مزید 15فیصد بڑھکر 90فیصد سے متجاوز ہونے سے عالمی سطح پر نادہندگی کی چمیگوئیاں شروع ہوگئی ہیں جو روپیہ کی بتدریج بے قدری کا باعث بن رہی ہیں۔

0 تبصرے