Ticker

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

چند خاندان مرکز، صوبوں اور ضلعوں پرمسلط ہیں۔ لیاقت بلوچ

چند خاندان مرکز، صوبوں اور ضلعوں پرمسلط ہیں۔ لیاقت بلوچ
 پھول نگر ( یاسین یاس ) چند خاندان مرکز، صوبوں اور ضلعوں پرمسلط، ان کی وجہ سے کرپشن میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔لیاقت بلوچ۔جماعت اسلامی کے سوا کوئی اور جماعت قومی مسائل کو حل نہیں کر سکتی۔جاوید قصوری،جماعت اسلامی کے ارکان اپنے حلف کی پاسداری کریں اور اقامت دین  اور نظام مصطفے کے نفاز لیے دن رات ایک کر دیں۔جماعت اسلامی ضلع قصور میں قومی،صوبائی اور بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لیکر خاندانی سیاست کا بوریا بستر گول کر دے گی۔امیر ضلع سردار نور احمد ڈوگر۔تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی ضلع قصور کے دفتر سے بھائی پھیرو کے تمام صحافیوں کو جاری  پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ جماعت اسلامی ضلع قصور کے ارکان کا اجتماع گزشتہ روز امیر جماعت اسلامی ضلع قصور سردار نور احمد ڈوگر کی صدارت میں صفہ مکتب جامع مسجد کریم پارک میں منعقد ہوا جس میں ضلع بھر کے ارکان نے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی۔سٹیج سیکرٹری کے فرائض جنرل سیکرٹری عثمان غنی نے ادا کیے۔میزبانی کے فرائض امیر زون پتوکی قاری ہدایت اللہ مستوئی اور امیر شہرمحمد ادریس نے سر انجام دیے۔اجتماع سے خطاب کرتے نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان و پاکستان کے نامور پارلیمنٹیرین لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ چند خاندان مرکز، صوبوں  اور اضلاع پرمسلط ہیں، ان کی وجہ سے کرپشن میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، حکمرانوں میں کوئی ایسا نہیں جو اپنے آپ کو احتساب کے لیے پیش کرے۔ جن اداروں نے احتساب کرنا تھا، حکمرانوں نے انھیں مفلوج بنا دیا۔ کرپٹ ٹولہ سے حرام کا کمایا ہوا مال واپس لیا جائے، تو ملک کے قرضے ختم ہو سکتے ہیں۔ سول سپرمیسی، آزاد عدلیہ اور بااختیار الیکشن کمیشن ملک کے مسائل کا حل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پندرہ سیاسی جماعتوں کی وفاقی اور صوبائی حکومتیں مہنگائی کم کر سکیں نہ معیشت بہتر ہوئی۔ دنیا کا بڑا زرعی ملک ہونے کے باوجود عوام کو آٹا تک دستیاب نہیں، لوگ لائنوں میں کھڑے ہو کر راشن خرید رہے ہیں۔ پی ڈی ایم اسلام آباد، پی ٹی آئی پنجاب اور پیپلزپارٹی کراچی میں بلدیاتی الیکشن سے فرار چاہتی ہیں۔ نااہل حکمران بری طرح ایکسپوز ہو گئے اور عوام سے خوف زدہ ہیں۔ حکمران فیصلوں کے لیے واشنگٹن کی جانب دیکھتے ہیں، 75برسوں سے یہ تماشا جاری ہے، بندکمروں میں فیصلوں کی روش ختم ہونی چاہیے۔ عوام ووٹ کی طاقت سے ظالم جاگیرداروں، وڈیروں اور کرپٹ سرمایہ داروں کو گھربھیجیں۔ ملک کے مسائل کا واحد حل اسلامی نظام ہے۔امیر جماعت اسلامی صوبہ پنجاب وسطی مولانا جاوید قصوری نے اپنے خطاب میں کہا کہ پنجاب سمیت ملک بھر میں بدامنی،چوریوں،ڈکیتیوں،منشیات فروشی،ْقبضہ گروپوں نے عوام کا جینا حرام کر رکھا ہے۔بلوچستان اور کراچی مسائل کی دلدل میں پھنس چکے، لوگ مایوس، حکمرانوں کو رتی برابر پروا نہیں۔ سوا تین کروڑ متاثرین سیلاب کی بھی کوئی خبرگیری نہیں ہوئی۔ پی ڈی ایم اتحاد اور پی ٹی آئی ملک کے مسائل اور معاشی تباہی میں برابر کی ذمہ دار ہیں۔ فیکٹریاں بند ہونے سے بے روزگاری عروج پرہے، معیشت سے متعلق حقائق کے برعکس دعوے کیے جا رہے ہیں۔حکمرانوں کی غلط معاشی پالیسیوں نے قوم کے گلے میں آئی ایم ایف کی غلامی کا طوق ڈال دیا ہے، اسلامی ایٹمی پاکستان کے غیرت مند عوام کو عالمی سطح پر بھکاری بنا کر پیش کیا جا رہا ہے۔ سودی معیشت اور کرپشن کی وجہ سے ملک معاشی دلدل سے باہر نہیں نکل رہا۔ حکمران طبقہ قطعی طور پر کرپشن اور سود کے خاتمہ کے لیے تیار نہیں، حکمرانوں نے مل کر احتساب کے اداروں کو ختم کیا اور ملک کو سودی قرضوں کے جال میں پھنسایا۔نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان راشد نسیم نے کہا کہ جماعت اسلامی کے ارکان کو گھر گھر پھیل کر قرآن و سنت کے پیغام کو عام کرنا چاہیے اور قوم کو نظریہ پاکستان کے مطابق چلانے کے لیے اپنے آپ کو پیش کرنا چاہیے۔اپنی اور اپنے خاندانوں کی زندگیاں اسوہ رسول کے مطابق ڈھال کر ایک نمونہ بننا چاہییاور ملک میں نظام مصفے کے نفاز کے لیے رات دن ایک کر دینا چاہیے۔امیر جماعت اسلامی ضلع قصور سردار نور احمد ڈوگرنے کہا کہ جماعت اسلامی ضلع قصور ضلع بھر کے تمام قومی،صوبائی اور بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لیکر یہاں کے موروثی سیاستدانوں کو ٹف ٹائم دے گی۔عوام ان وڈیروں کے جھوٹے وعدوں اور لوٹ مار سے رتنگ آچکے ہیں اور جوق در جوق جماعت اسلامی میں شامل ہو رہے ہیں۔ غریب فاقوں پر مجبور، کروڑوں افراد میں ماہانہ بلوں اور بچوں کی فیسوں کی ادائیگی کے بعد راشن خریدنے کے لیے وسائل نہیں ہوتے، اگر کوئی بمشکل دال روٹی چلاتا ہے تو وہ علاج، بچوں کی سکول کی فیس اور بجلی اور گیس کے بلوں کی ادائیگی کی سکت نہیں رکھتا۔سابق امیر ضلع قصور راو اختر علی نے کہا کہ ارکان کو خود بھی اپنی زندگیاں قرآن و سنت کے مطابق ڈھالنی چاہیں اور عوام کو بھی اپنی زندگی سیرت رسول کے مطابق ڈھالنے کی تلقین کرنی چاہیے۔اجتماع میں بے تحاشا مہنگائی،ضلع بھر میں مہنگائی،منشیات فروشی،ڈکیتیوں،چوریوں  اور قبضہ گروپوں  اور فیکٹریاں ں بند ہونے کی وجہ سے مزدوروں کے بے روزگار ہونے کے خلاف مختلف قراردیں پاس کی گئیں اور انتظامیہ کو عوام کو بلا امتیاز انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔آخر میں جماعت اسلامی ضلع قصور کے سیکرٹری اطلاعات نے میڈیا کو بریفنگ دیتے کہا کہ جماعت اسلامی آئین و قانون کی بالادستی، سود سے پاک معیشت، یکساں نظام تعلیم اور کرپشن فری اسلامی پاکستان کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ ملک کی خوشحالی اور ترقی کے لیے آزمائے ہوئے مہروں کی بجائے ایک دفعہ جماعت اسلامی کو خدمت کا موقع دیں۔ ہمارا اللہ اور قوم سے عہد ہے کہ اقتدار میں آ کر ملک کو حقیقی معنوں میں اسلامی فلاحی ریاست بنائیں گے، ہمارے پاس اس مقصد کے حصول کے لیے مکمل لائحہ عمل اور قیادت موجود ہے

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے