پھول نگر ( یاسین یاس ) یکم جنوری دو ہزار تئیس رات سات بجے پھول نگر میں بزم اشتیاق اثر کی جانب سے ایک نعتیہ نشست کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت بزم اشتیاق اثر کے چیئرمین اشتیاق حسین اثر نے کی نظامت بہت خوبصورت انداز میں معروف شاعر حافظ صادق فدا نے کی تلاوت کلام پاک کے بعد ریڈیو ٹی وی کے معروف نعت خواں اللہ دتہ قادری نے نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیش کی تو سماں بندھ گیا حاضرین ان کے ساتھ ساتھ اونچی آواز میں نعت رسول مقبول پڑھتے رہے اور ان کو داد دیتے رہے حاضرین پر وجد کی کیفیت طاری رہی نعتیہ مشاعرے کا آغاز ختم پاک سے ہوا جس کی سعادت حافظ صادق فدا کے حصے آئی مہمان خصوصی حکیم مختار احمد قادری ، اللہ دتہ قادری ، صادق فدا اور لیاقت عزمی تھے تمام شعراء کرام نے سرکار مدینہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں اردو پنجابی نعتیہ کلام پیش کیا اور داد وصول کی اور برکتیں سمیٹیں دیگر شعراء میں مزمل حسین زائر ، یاسین یاس ، اشتیاق اثر ، صادق فدا ، مختار احمد قادری ، لیاقت عزمی ، شوکت علی شوکت ، محمد احمد رضا ، محمد رضوان ، پرویز عباس ، سلیم ماہی ، آفتاب یاسین ، حسنات یاسین اور دیگر شامل تھے آئے ہوئے مہمانون کو سرکار کا لنگر پیش کیا گیا نعتیہ نشست اڑھائی گھنٹے جاری رہی آخر میں اللہ دتہ قادری اور حاضرین نے سرکار کی بارگاہ میں کھڑے ہوکر درود و سلام پیش کیا حافظ صادق فدا نے دعا کروائی آنے والے تمام دوستوں کا بزم اشتیاق اثر کے چیئرمین نے شکریہ ادا کیا ۔

0 تبصرے