Ticker

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

ٹریفک قوانین پر عمل درآمد سے ان قوموں کی تہذیب اور نظم و ضبط کا پتہ چلتا ہے۔صادق ڈوگر


ٹریفک قوانین پر عمل درآمد سے ان قوموں کی تہذیب اور نظم و ضبط کا پتہ چلتا ہے۔صادق ڈوگر

پھول نگر ( یاسین یاس ) پٹرولنگ پولیس نے ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنا کر سفر کو محفوظ بنایا ہے۔ مہذب اقوام میں ٹریفک قوانین پر عمل درآمد سے ان قوموں کی تہذیب اور نظم و ضبط کا پتہ چلتا ہے ان خیالات اظہار ڈی آئی جی پی ایچ پی محمد صادق ڈوگر نے بھائی پھیرو پریس کلب کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران ظہار خیال کرتے کیا۔ ڈی آئی جی پی ایچ پی محمد صادق ڈوگرکے ہمراہ ایس ایس پی پی ایچ پی لاہور ریجن حماد رضا قریشی اور ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرزغیاث الدین بھی موجود تھے۔صحافیوں کے مختلف سوالات کے جوابات دیتے ڈی آئی جی پی ایچ پی محمد صادق ڈوگر نے کہا کہ پٹرولنگ پولیس آج دیگر اداروں کے لیے رول ماڈل ادارہ بن چکا ہے۔مزید انہوں نے کہا کہ ڈرائیوروں اور موٹر سائکلوں کو دوران مو ٹر بائیک کے سائیڈ مرر نہ ہو نا،ہیلمٹ نہ پہننا، غفلت یا لا پرواہی اور تیز رفتاری شامل ہو نا ہے انہوں نے کہا کہ ہم پاکستانی میڈیا کے توسط سے ان موٹر سائیکل سوار جو کہ کم سن ہیں یا لا پرواہی یا تیز رفتاری سے چلا تے ہیں ان کے والدین، بڑوں سے گزارش کرتے ہیں کہ کم سن بچوں کو مو ٹرسائیکل نہ چلا نے دیں یا کو ئی لا پرواہی سے چلاتا یا بغیر ہیلمٹ و شیشے ہو ں تو ان کو تاکید کریں کے ان چیزوں کا استعمال ضرور کریں۔انہوں نے کہا کہ پٹرولنگ پولیس نے فسٹ ایڈ اور 1122 کی مدد سے سینکڑوں لوگوں کی زندگیوں کو بچایا گیا ہے۔انہوں نے حدیث رسول اکرم ﷺکا حوالہ دیتے کہا کہ جس نے ایک انسان کی جان بچائی اس نے تمام انسانیت کی جان بچائی اس حدیث کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم مسافروں کی جانوں کے محافظ ہیں۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز انہوں نے پولیس لائنزمیں موجود ہیڈ کواٹرز سٹور اور جیا بگا پٹرولنگ پوسٹ کا معائنہ کیا ہے اور انچارج پوسٹ و دیگر سٹاف کے مسائل سنے اور ان کے فوری حل کے لئے احکامات دیئے ہیں اور اچھا کام کرنے پر ڈی ایس پی پی ایچ پی ضلع لاہور غیاث الدین کو شاباش دی ہے اور انچارج و محرر پوسٹ سمیت تمام ٹیم کے لئے تعریفی اسناد اورنقد انعامات کا اعلان کیاہے۔بھائی پھیرو پریس کلب کے وفد میں میں پریس کلب کے سینئر صحافی حاجی محمدرمضان، میاں خالد رفیق،نعیم سلطان،محمدیو سف ندیم،رانا عدنان علی بھی مو جود تھے۔ آخر میں انہوں نے بھائی پھیرو پریس کلب کے صحافیوں کی مثبت تجاویز کو سراہتے ہوئے تمام صحافیوں کا شکریہ ادا کیا۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے