پھول نگر ( یاسین یاس )ڈکیتی کی دو وارداتوں میں ڈاکووں کی فائرنگ سے نوجوان شدید زخمی، شہری لاکھوں روپے نقدی اور سامان سے محروم۔تفصیلات کے مطابق نواحی بستی گوندی والا واڑہ کا رہائشی نوجوان سترہ سالہ واجد دوکان بند کرکے اپنی موٹر سائکل پر گھر واپس آرہا تھا کہ جب وہ گاوں سے کچھ فاصلے پر پہنچا تو سامنے سے دو مسلح نامعلوم موٹر سائکل سوار ڈاکووں نے اسے روک لیا اور اسکی موٹر سائکل چھیننے کی کوشش کی واجد نے اپنی موٹر سائکل کی چابی دور کھیتوں میں پھینک دی تو ڈاکووں نے اسکی ٹانگوں میں گولی مارکر شدید زخمی کر دیااور فرار ہو گئے۔مضروب کو مقامی ہسپتال داخل کرادیا گیا جبکہ مقدمہ درج کرکے پولیس تھانہ سٹی نے تفتیش شروع کر دی۔ڈکیتی کی دوسری واردات میں نواحی زرعی فارم کا مینیجر محمد کریم خان سویا ہوا تھا کہ نامعلوم مسلح ڈاکووں نے اس کا چھ لاکھ کا ٹرانسفارمر اتار کر گاڑی میں لوڈ کر لیا۔کھڑک آنے پر وہ جاگ گیا اور ڈاکوں کو للکارا تو ڈاکو اندھادھند فائرنگ کرے لاکھوں کا ٹراسفارمر چوری کر کے فرار ہو گئے۔تھانہ سٹی میں مقدمہ درج۔

0 تبصرے