Ticker

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

آپ کی جان بہت قیمتی ہے

آپ کی جان بہت قیمتی ہے

سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ساتھ سموگ نے بھی تیور دکھانا شروع کردیے ہیں اس لیے بچوں اور بوڑھوں کی خصوصی کئیر کریں ان کی خوراک میں خشک میوہ جات کا استعمال شروع کردیں انڈے خود بھی کھائیں اور انہیں بھی کھلائیں جانتا ہوں کہ مہنگائی بہت زیادہ ہے خشک میوہ جات کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں لیکن کوئی بات نہیں آپ بھنے ہوئے چنے دیسی میوہ اور بادام یا مونگ پھلی وغیرہ استعمال کرسکتے ہیں اگر مکس کرلیں تو بہت اچھا ہے ہمارے پیارے دوست حکیم محمد ارشد صاحب شکرگڑھ والے بہت اچھے شاعر ہونے کے ساتھ ساتھ بہت اچھے پروفیشنل حکیم بھی ہیں اور ان کا ساتھ ہمارا بھائی حکیم احمد نعیم ارشد دیتا ہے جو بلاشبہ بہت عمدہ شاعر ہے اور حکیم بھی جو گاہے بگاہے ہمیں ایسے ٹپس دیتے رہتے ہیں جو سستے ہونے کے باوجود پورا کام کرتے ہیں کرنا کچھ اس طرح ہے کہ آپ نے ایک کلو بھنے ہوئے چنے لینے ہیں اور ایک پاو¿ کشمش اور ایک پاو¿ مونگ پھلی لینی ہے چھلکوں کے بغیر ایک پاو¿ ہونی چاہیے ان کو مکس کرکے رکھ لیں اور ایک روٹین میں کھائیں ایک مٹھ روزانہ کھالیں یا زیادہ کھالیں لیکن جتنی خوراک پہلے دن کھائیں روزانہ اتنی مقدار ہی کھانی ہے بہت اچھا نسخہ ہے بے شمار فوائد ہیں سستا بھی ہے اور اچھا بھی ہے دوسرا خیال آپ نے گھرسے باہر نکلتے وقت کرنا ہے اگر پیدل جارہے ہوں تب بھی ناک منہ اور کان ڈھکے ہوئے ہوں پائجامہ ، بوٹ یا جوگر وغیرہ پہنے ہوں جرسی یا جیکٹ وغیرہ پہنی ہو اگر بائک پر جارہے ہیں تو ان تمام چیزوں کے ساتھ ساتھ ہیلمٹ ضرور رکھیں اور گھر سے نکلنے سے پہلے بائک کو سٹارٹ کرکے تسلی کرلیں کہ ہیڈ لائٹ بیک لائٹ اشارے ہارن پراپر کام کررہا ہے اگر سب ٹھیک ہے تو بھی کوشش کریں اگر آپ کا باہر جانا ضروری نہیں ہے تو نہ جائیں اگر جانا بہت ضروری ہے تو ہمیشہ اپنی لائن میں رہیں اور بائک کی سپیڈ بالکل ہلکی رکھیں کیونکہ سموگ کی وجہ سے کچھ نظر نہیں آرہا اگر آ بھی رہا ہے تو بہت کم حد نگاہ صفر تک پنہچ چکی ہے اور آپ بہت قیمتی ہیں اس لیے جتنی احتیاط کرسکتے ہیں ضرور کریں کمسن بچوں کو بائک ہرگز چلانے کی اجازت نہ دیں اور سموگ کے دنوں میں تو بالکل بھی نہیں کیونکہ وہ کبھی بھی اتنی احتیاط نہیں کر سکیں گے جتنی ان دنوں احتیاط کی ضرورت ہے ممکن ہو تو بائک اور گاڑیوں پر پیلے رنگ کے سٹیکر ضرور لگوائیں اور سموگ کے اوقات میں ڈرائیونگ کرتے وقت سموگ لائٹس کا استعمال کریں اسی میں آپ کی بہتری ہے کیونکہ آپ کے ساتھ بہت سارے رشتے وابستہ ہیں جن کے لیے آپ ہی سب کچھ ہیں سو اپنی جان کی حفاظت کیجئیے اپنے لیے اور اپنے اپنوں کے لیے اللہ پاک سب کو حفظ و امان میں رکھے۔آمین

تحریر : یاسین یاس 

تحریر : یاسین یاس


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے