Ticker

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

پہلے تولو پھر بولو

ہم کسی کو منہ پھاڑ کر جو مرضی کہ دیتے ہیں اور سوچتے بھی نہیں کہ کیا کہ رہے ہیں ہمیں کسی کو کوئی سخت لفظ ادا کرنے سے پہلے یہ سوچنا چاہیے کہ جس طرح تیر سے نکلا کمان واپس نہیں آتا اسی طرح زبان سے نکلا لفظ واپس نہیں ہوتا ہے کسی کو کچھ کہنے سے پہلے تولو پھر بولو ہمارے کہ گئے لفظ اگلے بندے کے لیے کتنی تکلیف کا باعث بن سکتے ہیں آپ کے الفاظ آپ کی تربیت مزاج اور خاندان کا پتا دیتے ہیں میں نے اپنی زندگی میں یہی دیکھا ہے کہ لوگ ایسی باتیں کر جاتے ہیں جو نہیں کرنی چاہیے ایسے لفظ ادا کر جاتے ہیں جو نہیں کرنے چاہیے مگر لوگ بولنے سے پہلے سوچتے ہی نہیں کہ وہ کیا کہ رہے ہیں اس طرح جن میں برداشت اور صبر کا مادہ ہوتا ہے وہ پھر بھی ساتھ چل پڑتے ہیں اور جو صبر برداشت کا مادہ نہیں رکھتے وہ تعلق توڑ دیتے ہیں صبر اور برداشت کرنے والوں کی تعداد بہت کم ہے زیادہ تر تعلق ٹوٹ جاتے ہیں ایسے لوگ جو بولنے سے پہلے سوچتے نہیں جو مرضی کہ دیتے ہیں لوگ ان سے دور ہی رہتے ہیں اس لیے ایسے الفاظ ادا نہیں کرنے چاہیے جس سے دوریاں بڑھیں بلکہ ایسے الفاظ ادا کرو جس سے محبتیں قائم رہیں اور رشتے جڑے رہیں دیواروں کے پاس چاہے کان ہوں نہ ہوں لیکن فرشتوں کے پاس قلم ضرور ہے اس لیے پہلے تولو پھر بولو

پہلے تولو پھر بولو

 

پہلے تولو پھر بولو

تحریر ۔۔۔۔۔۔شاہدرشید

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے