اگر آپ اپنے ارد گرد نظر ڈالیں اور لڑائی اور جھگڑوں کی وجہ تلاش کریں تو آپ اس نتیجے تک پہنچیں گے ان سب کی وجہ غلط فہمی ہے یہ بات حقیقت ہے کہ غلط فہمی ہی دوریوں کی وجہ بنتی ہے اور تعلقات کو ختم کر دیتی ہے آپ نے کچھ کہا لیکن دوسرے فرد نے کچھ اور ہی سنا یا آپ کی بات کا کچھ اور ہی مطلب نکال لیا غلط فہمی دلوں میں فرق پیدا کر دیتی ہے میں نے یہی دیکھا ہے پھر گڑے مردے اکھاڑے جاتے ہیں تو پھر ردعمل میں دوسرا بھی پرانی باتوں کو دھرانے لگ پڑتا ہے ہمارے درمیان کوئی غلط فہمی ڈالتا ہے تو ہم غلط فہمی دور کرنے کی کوشش ہی نہیں کرتے ہم کبھی بھی پوری بات اور معاملات کو سمجھنے کی کوشش نہیں کرتے اور غلط فہمی کا شکار ہو جاتے ہیں آگر آپ کسی کو بدلا ہوا دیکھیں تو آپ اس سے بدلاو¿ کی وجہ ضرور پوچھیں اس سے بھی غلط فہمیاں دور کی جا سکتی ہیں یہ نہ کریں کہ کوئی بدل گیا ہے تو آپ بھی بدل جائیں
رشتوں میں جو تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں وہ تبدیلیاں زیادہ تر کسی غلط فہمی کا نتیجہ ہوتی ہیں میں نے یہ ہی دیکھا ہے محبت اور دوستی یہ دو چیزیں ہر طوفان کا مقابلہ کر سکتی ہیں مگر غلط فہمی ان دونوں کو ختم کر کے رکھ سکتی ہے الفاظ کے ذریعے آپ دوست بھی بنا سکتے ہیں اور دشمن بھی۔ آپ کسی کو اپنی باتوں سے زندگی بھر کا دکھ بھی دے سکتے ہیں اور کسی کے عمر بھر کے درد کی دوا بھی بن سکتے ہیں۔ غلط فہمی آگر دل میں زیادہ دیر رہے تو بدگمانی کو جنم دیتی ہے اور بدگمانی فاصلوں کا باعث بنتی ہے
غلط فہمی
تحریر ۔۔۔۔۔شاہدرشید

0 تبصرے