Ticker

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

ٹی20 ورلڈکپ کے فائنل سے قبل قومی ٹیم کا پریکٹس سیشن

  ٹی20 ورلڈکپ کے فائنل سے قبل قومی ٹیم کا پریکٹس سیشن

ٹی20 ورلڈکپ کے فائنل سے قبل قومی ٹیم کا پریکٹس سیشن
  ٹی20 ورلڈکپ کے فائنل سے قبل قومی ٹیم کا پریکٹس سیشن

میلبرن(ویب ڈیسک) ٹی20 ورلڈکپ کے فائنل سے قبل قومی ٹیم نے میلبرن کرکٹ گراو¿نڈ پر پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔ ۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ میگا ایونٹ کے فائنل سے قبل قومی ٹیم نے آج آپشنل ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا تاہم لیگ اسپنر شاداب خان نے شرکت نہیں کی۔نیٹ سیشن سے قبل چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے بھی قومی کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور کرکٹرز کا حوصلہ بڑھایا۔دوسری جانب گزشتہ روز انگلینڈ کے ہاتھوں 10 وکٹوں کی شکست کے ساتھ ہی بھارت ٹورنامنٹ سے باہر ہوگیا ہے، میگا ایونٹ کے فائنل میں پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں اتوار فائنل میں ٹکرائیں گی۔واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کا فائنل بارش سے 95 فیصد متاثر ہونے کا بھی امکان ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے