Ticker

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

رشتوں کی مٹھاس ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تحریر:شاہدرشید

 رشتوں کی مٹھاس 

تحریر:شاہدرشید

رشتوں کی مٹھاس ۔۔۔۔۔۔۔۔۔  تحریر:شاہدرشید
رشتوں کے بدلنے پے مت رو رشتوں کے بدلنے کا افسوس بلکل نہ کرو  کیونکہ  وقت تو آپ کی اپنی شکل تک بدل دیتا ھے تو رشتوں میں احساس کی مٹھاس ڈھونڈنے کا کیا فائدہ کیونکہ فی زمانہ زندگی کی مٹھاس بھی پھیکی ہو گئی ہے  باقی رشتوں کی مٹھاس تو وقت و حالات کے مطابق پھیکی پڑ  ہی جاتی ھے۔ میرا یہ ماننا ہے اپنی زندگی میں ھر شخص کو اپنے لئے بہت  ضروری اور اہم  نہ سمجھیں اور کسی پے بھروسہ مت کریں  کیونکہ لوگ بھروسہ توڑنے اور دل توڑنے میں دیر نہیں کرتے  بس زندگی میں صرف ان کی قدر کیجیئے جن کی موجودگی آپ کے لئے بادل کے سائے کی طرح ٹھنڈی ھوتی ھے۔ چاھے وہ والدین ھوں یا آپ کے بہت قریبی کیونکہ آپ کی زندگی میں شامل یہ وہ رشتے ھیں جن کی آپ سے محبت کسی کی  محتاج نہیں ھے۔ ۔میرا یہ ماننا ہے کہ آگر ہم احساس کا دامن نہ چھوڑیں تو ہم  رشتوں کی مٹھاس کو محسوس کرسکتے ہیں ہمیں رشتوں کو پہچاننا چاہییے رشتوں کی قدر کرنی چاہیے تاکہ ہم رشتوں کی مٹھاس کو قائم رکھ سکیں ہمارے رشتے ہمارے لیے اہم ہونے چاہیں میری نظر میں جن میں احساس ہوتا ہے وہی آج کے دور میں آپکے رشتے ہیں  انہی رشتوں میں مٹھاس ہے رشتوں کی غذا میں محبت اور وقت کی فراہمی شامل ہے۔  لازم ہے کہ اس سبق کو پھر سے دہرایا جائے کہ صبر  پیار محبت  معاشرے کو تازگی اور رشتوں میں مٹھاس گھولنے کا کامیاب حربہ ہےہمیں جن کو آزمانا ہوگا اگر ہم رشتوں کا خالی پن دور کرنا چاہتے ہیں تو محبت اور احساس کے جذبے کو اپنے اندر دوبارہ جگا نا ہوگا ۔اور پیار ومحبت سے ہر قیمتی رشتے کو اپنے احساس سے جگانا ہو گا اور بچانا ہو گا  ۔رشتوں میں مٹھاس لانے کے لئے کڑوے گھونٹ پینے ضروری ہوتے ہیں ورنہ تو رشتوں میں کڑواہٹ آجاتی ہے، جو کہ برسوں پرانے رشتوں کو پل میں توڑدیتی ہے...

نپی تُلی سی محبت، لگا بندھا سا کرم

نبھا رھے ھو تعلق بڑے حساب کے ساتھ

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے