آرمی چیف کی تعیناتی پر سیاست نہیں کرنی چاہیے ۔بلاول بھٹو
![]() |
| آرمی چیف کی تعیناتی پر سیاست نہیں کرنی چاہیے ۔بلاول بھٹو |
آرمی چیف کی تعیناتی کے معاملے کو متنازع بنا کر سیاست نہیں کرنی چاہیے۔کراچی میں ڈاؤیونیورسٹی میں ایک تقریب سے خطاب کے بعد وفاقی وزیر خارجہ اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو صحافیوں کے سوالات کا جواب دے رہے تھے۔جب بلاول بھٹو سے آرمی چیف کی تعیناتی کے معاملے پر سوال ہوا تو ان کا کہنا تھا کہ سب کو ملک کے مفاد کے بارے میں سوچنا چاہیے لیکن اس تعیناتی پر کافی عرصے سے غیر ضروری سیاست کی جا رہی ہے۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہمیں یا ہمارے اتحادیوں کو کسی جلسے میں اس معاملے پر بات نہیں کرنی چاہیے اور ناہی اپوزیشن کو اس معاملے کو متنازع بنا کر سیاست کرنی چاہیے۔جس طرح سے آئین اور قانون میں لکھا ہے، یہ معاملہ اسی طرح مکمل ہونا چاہیے۔بلاول نے کہا کہ ’عمران خان کی سیاست شروع دن سے لے کر اسی ایک تعیناتی کے گرد گھومتی ہے۔

0 تبصرے