Ticker

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

عمران خان نا اہلی کیس لارجر بینچ کی تشکیل کے لیے چیف جسٹس کو بجھوا دیاگیا

توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی نااہلی کے خلاف کیس میں لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی وزارت قانون و انصاف اور الیکشن کمیشن کو جواب داخل کروانے کی ہدایت کر دی جبکہ کیس کو لارجر بینچ کی تشکیل کے لیے چیف جسٹس کو بجھوا دیا۔ہائیکورٹ نے اپنے نوٹ میں لکھا کہ درخواست میں اہم اور قانونی نکات اٹھائے گئے ہیں جن کی تشریح کے لیے لارجر بینچ بنایا جائے۔دوران سماعت ایڈشنل اٹارنی جنرل نصر احمد نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض کیا۔ وفاقی حکومت کے وکیل نے موقف دیا کہ متعلقہ وزارت کو فریق نہیں بنایا، وزارت قانون متعلقہ فریق ہے۔اظہر صدیق وکیل درخواست گزار نے کہا کہ کیس کی اہمیت کے پیش نظر لارجر بینچ کو بھیج دیا جائے۔ وفاقی وکیل نے لارجر بینچ کی تشکیل پر اعتراض نہیں کیا۔ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ دیکھنا ہے کہ الیکشن کمیشن کسی ممبر پارلیمنٹ کو براہ راست نااہل قرار دے سکتا ہے۔الیکشن کمیشن کے وکیل عدیل اشرف نے جواب داخل کرنے کے لیے 15روز کی مہلت طلب کی، جس پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے وکیل کو جواب داخل کرنے کی مہلت دے دی۔عدالت نے اٹارنی جنرل کو معاونت کے لیے طلب کر رکھا ہے جبکہ سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کر دی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے