Ticker

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

لاہور: 13 سالہ گھریلو ملازمہ کو چولہے سے جلا کر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

لاہور: 13 سالہ گھریلو ملازمہ کو چولہے سے جلا کر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا
لاہور کے علاقے جنوبی چھاؤنی میں خاتون سمیت 3 افراد نے 13 سالہ گھریلو ملازمہ مریم کو چولہے سے جلا کر تشدد کا نشانہ بناڈالا۔13 سالہ گھریلو ملازمہ مریم کی والدہ سکینہ بی بی نے بتایا کہ گزشتہ 9 ماہ سے 8 ہزار ماہانہ پر انکی بیٹی افشاں بی بی نامی خاتون کے گھر کام کررہی تھی۔والدہ کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمی بچی کو میو اسپتال منتقل کردیا، جہاں بچی کو فوری طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ایس پی کینٹ کے مطابق پولیس نے والدہ سکینہ کی مدعیت میں خاتون افشاں بی بی سمیت 3 ملزمان ندیم اور اکمل کے خلاف فوری مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے کر چھاپے مارے جا رہے ہیںدوسری جانب واقعہ پر سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی انوسٹی گیشن کینٹ سے رپورٹ طلب کرلی ہے اور تشدد میں ملوث مالکان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔بلال صدیق کمیانہ کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، بچوں خواتین پر تشدد ہرگز برداشت نہیں۔ ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے