Ticker

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

خاتون وکیل نے خواتین کے خلاف نازیبا جملوں پر مولانا فضل الرحمان کے خلاف درخواست دے دی

خاتون وکیل نے خواتین کے خلاف نازیبا جملوں پر مولانا فضل الرحمان کے خلاف درخواست دے دی
راولپنڈی : خاتون وکیل نے خواتین کے خلاف نازیبا جملوں پر مولانا فضل الرحمان کے خلاف تھانہ سول لائن میں اندراج مقدمہ کی درخواست دے دی۔میڈیا ذرائع کے مطابق خاتون وکیل شہناز ایڈووکیٹ نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ مولانا فضل الرحمان کی تقریر سنی جس میں انہوں نے خواتین کے حوالے سے نازیبا الفاظ استعمال کیے، مولانا فضل الرحمان کی تقریر سے ہماری عزت نفس اور وقار مجروح ہوا، ان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔خاتون وکیل نے درخواست میں مزید کہا کہ خواتین کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر مولانا فضل الرحمان کی جماعت پر پابندی بھی لگائی جائے، فضل الرحمان اس سے قبل بھی خواتین کے بارے میں نازیبا الفاظ استعمال کرچکے ہیں۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے