پھول نگر (یاسین یاس )بزم ارباب ذوق اور پنجابی ادبی ویہڑا تحصیل کوٹ رادھا کشن کے زیر اہتمام حضرت علامہ مفتی محمد عبد العزیز رحمتہ اللہ علیہ کے 16 ویں سالانہ عرس مبارک کے سلسلہ میں معروف شاعر ملک ارشاد کی زیر صدارت ایک مشاعرہ کا اہتمام کیا گیا گزشتہ شب مفتی محمد عبد العزیز رحمتہ اللہ علیہ کے 16 ویں سالانہ عرس مبارک کے سلسلہ میں معروف شاعر ملک ارشاد کی زیر صدارت محفل مشاعرہ منعقد ہوا۔جس کے مہمانان خصوصی اشتیاق حسین اثر, حافظ صادق فدا اور بابا برکت ضیائ تھے جبکہ نقابت کے فرائض صابر علی میراں نے ادا کیے, اپنا اپنا کلام پیش کرنے والے دیگر شعرا میں فیاض احمد فیاض , غلام مصطفے حیدری, ملک عبدالعزیز انجم,اللہ دتہ قادری, قاری غلام مرتضے اور ناصر علی شامل تھے, بعد ازاں سجادہ نشین پروفیسر مفتی محمد انوار حنفی نے مشاعرہ میں بھرپور شرکت کرنے پر تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا اور دعا بھی کروائی۔

0 تبصرے