Ticker

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

سکھر کے شہریوں کی سہولت کیلئے پیپلز بس کی کامیاب آزمائشی سروس کا آغاز


سکھر کے شہریوں کی سہولت کیلئے پیپلز بس کی کامیاب آزمائشی سروس کا آغاز

کراچی: سندھ حکومت کی جانب سے سکھر کے شہریوں کی سہولت کیلئے پیپلز بس کی کامیاب آزمائشی سروس کا آغاز کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے عوام کی سہولت کیلئے سکھر میں بھی جدید پیپلز بس سروس کی آزمائشی سروس شروع کردی گئی ہے۔اس حوالے سے صوبائی وزیر اطلاعات ، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سکھر میں پیپلز بس سروس کا ا?غاز چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی، لاڑکانہ اور حیدرآباد کے بعد پیپلز بس سروس اب سکھر پہنچ گئی ہے۔صوبائی وزیر نے اپنے ٹوئٹ میں اعلان کیا کہ انشاءاللہ رواں ماہ سکھر کی عوام کے لیے پیپلز بس سروس باضابطہ طور پر شروع کر دی جائے گی، عوام کو جدید ، آرامدہ اور سستی سفری سہولیات فراہم کرنے کے مشن پر تیزی سے گامزن ہیں۔صوبائی وزیر نے کہا کہ پیپلز بس سروس عوام کی خدمت میں سب سے آگے ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے