Ticker

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

پاکستانی ٹیم پریشر میں ہے دباؤکو مزید بڑھائیں گے۔پال کالنگ ووڈ


پاکستانی ٹیم پریشر میں ہے دباؤکو مزید بڑھائیں گے۔پال کالنگ ووڈ

راولپنڈی: انگلش ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ پال کالنگ ووڈ نے کہا ہے کہ پاکستان کے شائقین بہت شاندار ہیں اسی وجہ سے ہم سیریز کھیلنے ا?ئے ہیں، پاکستانی ٹیم پریشر میں ہے دباو¿ کو مزید بڑھائیں گے۔

انگلینڈ ٹیم کے اسٹنٹ کوچ پال کالنگ ووڈ کی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ا?کر کھیلنے پر بہت خوشی ہے، تمام کھلاڑی پاکستان میں کھیل کر محظوظ ہورہے ہیں کیونکہ شائقین بہت اچھے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بین اسٹوک نے اس ٹیسٹ میچ کو بہت انجوائے کیا، پاکستان کے لوگ کرکٹ کو بہت زیادہ انجوائے کررہے ہیں جس کی وجہ سے ہمیں بھی میچ میں مزہ ا?رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ میچ میں کل کا دن سب کی توجہ کا مرکز رہے گا، مخالف ٹیم پریشر میں ہے اور ہماری کوشش ہوگی کہ ا±ن پر دباو¿ کو مزید بڑھایا جائے کیونکہ ہم میچ کو نتیجہ خیز بنانا چاہتے ہیں، پاکستان کی کنڈیشنر کافی مختلف ہیں اور ٹیسٹ کرکٹ میں پچ کا کردار بہت اہم ہوتا ہے، بال بڑی مشکل سے ریورس ہورہی ہے۔پال کالنگ ووڈ کا کہنا تھا کہ بالرز کی کوشش ہو گی کہ پلیرز کو پریشر میں رکھا جائے، جانتے ہیں ہار کے بعد انگلش ٹیم پر بھی پریشر ہوگا، کوشش ہوگی جلد وکٹیں حاصل کریں، لڑکے اپنا سو فیصد دے رہے ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے