اسلام آباد: دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کو تحفہ میں ملنے والی گھڑی کے بارے میں سعودی حکام کی جانب سے کسی قسم کی کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی اور نہ ہی اس کا علم ہے۔ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ کے دوران بتایا کہ سعودی حکام کی جانب سے تحائف کی فروخت کے حوالے سے کسی تحریری یا زبانی شکایت کا علم نہیں اور نہ ہی پاکستان کو ایسی کوئی شکایت موصول ہوئی ہے۔
0 تبصرے