Ticker

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

عمران خان کے سازش کے بیانیے سے ہوا نکل گئی

 عمران خان کے سازش کے بیانیے سے ہوا نکل گئی

عمران خان صاحب نے فائنینشل ٹائمز کو انٹرویو دیا جس میں انہوں نے کہا امریکی سازش کا بیانیہ ختم ہو چکا ہے اب امریکہ پر الزامات نہیں لگانا  ۔

 اقتدار میں آئے تو سب کے ساتھ اچھے تعلقات بنائیں گے “ ۔ عمران خان صاحب نے ویسے تو کئی بار یو ٹرن لیا ہے اب اپنے سازش کے بیانیے سے بھی یوٹرن لے لیا ہے مجھے اس بات کی سمجھ نہیں آرہی عمران خان صاحب حقیقی آزادی مارچ “ بھی جاری رکھے ہوئے ہیں  اپنی باتوں سے پی ٹی آئی ورکرز کا خون بھی گرما رہے ہیں  اسلام آباد پہنچنے کا بھی کہ رہےہیں  اور دوسری طرف اپنی باتوں اور اپنے بیانیے سے یو ٹرن بھی لیتے جارہے ہیں۔عدم اعتماد کے نتیجے میں قائم ہونے والی موجٌودہ حکٌومت کو عمران خان نے امپورٹڈ حکومت کا نام دیا ہے اور یہ کہا ہے میری حکومت سازش کے تحت گرائی گئی ہے اور موجودہ حکومت امپورٹڈ حکومت ہے یہاں یہ بات قابل غور ہے خان صاحب اس چیز سے شاید لاعلم ہیں عمران خان اور موجود حکٌومت کے مابین جو لڑائی  جاری ہے اس لڑائی کی وجہ سے عوام کی مشکلات اور پریشانیاں کم نہیں ہو رہیں بلکہ مشکلات اور پریشانیوں میں مزید اضافہ  ہو رہا ہے اس لڑائی کی وجہ سے 4 افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں ۔ میں اتنا ہی کہوں گا  خان صاحب اگر آپ نے  امریکی سازش کے بیانیے سے منہ موڑ ہی لیا ہے  تو اب عوام کو تھوڑا سکون لے لینے دیں عوام کی زندگی کو آسان بنائیں انکی زندگی مزید اجیرن نہ کریں  موجودہ حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں کافی حد تک ناکام دکھائی دیتی ہے اس سے خان صاحب کو ایک فائدہ ہو رہا ہے عوام کی خان صاحب کی چار سالہ بری کارکردگی سے نظر ہٹ گئی ہے اور عوام کی ساری نظر موجودہ حکومت کی مہنگائی پے پڑ چکی ہے   آگر خان صاحب تھوڑا تحمل کا مظاہرہ کریں اور اپنا فوکس آنے والے انتخابات پر کریں تو کافی فائدہ اٹھا سکتے ہیں نہیں تو  خان صاحب کو یہ بات ذہن میں ضرور رکھنی چاہیے اور ضرور سوچنا چاہیےخان صاحب کو   توشہ خانہ اور فارن فنڈنگ کے جو الزامات کا سامنا ہے اس سے خان صاحب کو نئے انتخابات میں کافی حد تک نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے

عمران خان کے سازش کے بیانیے سے ہوا نکل گئی


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے