Ticker

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

خوشی اور غم تحریر..........شاہدرشید


اچھے دن کب گزر جاتے ہیں اس کا کبھی اندازہ نہیں ہوتا دوسری جانب غم میں ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے وقت رک گیا ہے اور وقت گزرنے کا نام ہی نہیں لیتا خوشی کے لمحات جلدی بیت جاتے ہیں اور غموں کے سائے طویل لگتے ہیں پوری دنیا خوشی کے لئے دوڑتی ہے۔ جہاں دنیا کا ایک خوش انسان زیادہ خوش رہنے کے لئے بھاگتا ہے وہیں جس کو خوشی نہیں ملتی وہ زندگی بھر خوشی کا انتظار کرتا رہتا ہے وہ اس لیے انتظار کرتا ہے کہ اسے امید رہتی ہے کہ خوشی ملے گی ضرور ملے گی اچھے دن آئیں گے ضرور آئیں گے خوشی اور غم ہمیشہ سورج کی روشنی کی طرح ہمارے ساتھ رہتے ہیں۔ زندگی میں کھٹی اور میٹھی چیزوں کی طرح ان دونوں کا ذائقہ ہوتا ہے خوشی کے جذبات بہت ہی نایاب ہوتے ہیں اس لئے خوش رہنا سب کو ہی اچھا لگتا ہے۔ خوشی ایک ایسی نعمت ہے جس کی ہر ایک کو خواہش ہوتی ہے لیکن یہ کسی کے بھی ہاتھ نہیں آتی۔ خوشی ہوا کا جھونکا ہے جس کے گزر جانے کا پتہ بھی نہیں چلتا ہماری زندگی میں غم اور خوشی ساتھ ساتھ چلتے رہتے ہیں ہمیں ہر حال میں خوش رہنا سیکھنا چاہیے اور غم کو اللہ کی مرضی سمجھ کر برداشت کرنا چاہیے اور ہمیشہ اللہ سے دعا کرتے رہنا چاہیے کہ اے اللہ آگر یہ تیری طرف سے امتحان ہے تو ہمیں اس امتحان میں کامیاب کر ہمیں خوشی میں بھی اس ذات کو یاد رکھنا چاہیے اور غم میں بھی ہم اکثر اس ذات کو صرف غم مصیبت میں ہی یاد کرتے ہیں میں نے یہ ہی جانا ہے کہ جس کا غور و فکر مثبت ہے وہ احساس محرومی اور غم کو خوشی میں بدلنے میں کامیاب ہوسکتا ہے۔ جس کا خیال منفی ہوتا ہے وہ خوشی کو غم میں بدل دیتا ہے۔ بس سوچ سوچ کا فرق ہے

خوشی اور غم   تحریر..........شاہدرشید


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے