Ticker

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ





اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 01 نومبر 2022ء ) ملک میں ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 2 روپے 95 پیسے کا اضافہ کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مہنگائی سے تنگ عوام پر ایل پی جی بم گرادیاگیا ہے اور اوگرا کی جانب سے نومبر 2022 کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ہے، جس سے معلوم ہوا ہے کہ ایل پی جی 2 روپے 95 پیسے فی کلو اضافہ کردیا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ گھریلو سلنڈر 35 روپے اور کمرشل سلنڈرکی قیمت میں 134 روپے اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد اب نومبر کے مہینے میں گھریلو سلنڈر 2374 روپے کی جگہ 2409روپے اور کمرشل سلنڈر 9135 روپے کی جگہ 9269 روپے کا ملے گا۔ دوسری طرف سوئی ناردرن گیس کمپنی کے سینئر جنرل منیجر سید جواد نسیم کا کہنا ہے کہ سردیوں میں گھریلو صارفین کو صرف تین اوقات میں گیس ملے گی تاکہ کھانا پکا سکیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے