Ticker

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل واپسی کے لیے درخواست دائر

وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل واپسی کے لیے درخواست دائر
وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل واپسی کے لیے درخواست دائر

 اسلام آباد(ویب ڈیسک) حکومت نے سود کو ممنوع قرار دینے کے وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل واپس لینے کے لیے درخواست دائر کردی۔ذرائع کے مطابق وفاقی شرعی عدالت نے سودی نظام کے خاتمہ سے متعلق حکم جاری کیا تھا جس کے خلاف نجی بینکوں اور حکومت کی جانب سے اسٹیٹ بینک ا?ف پاکستان نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔آج اسٹیٹ بینک کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے اپیل واپس لینے کے لیے متفرق درخواست دائر کردی۔ درخواست میں اسٹیٹ بینک نے استدعا کی ہے کہ وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل زیر التواءہے، شرعی عدالت کے خلاف اپیل واپس لینے کی متفرق درخواست منظور کی جائے۔واضح رہے کہ 9 نومبر کو وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سود سے متعلق فیڈرل شریعت کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں دائر اپیل کو واپس لینے کا اعلان کیا تھا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے